کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے ایٹمی معاہدے پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ متوقع، ڈیموکریٹ سینیٹرز نے 13دسمبر سے پہلے معاہدے پر رائے شماری کا عندیہ دیدیا، معاہدے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائیگا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ ارکان نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی توانائی کی ٹیکنالوجی شیئر کرنے کے معاہدے پر 13 دسمبر سے پہلے ووٹنگ متوقع ہے۔