اسلام آباد ( طاہر خلیل )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی امور اور درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اپنے مؤقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا، بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مختلف معاملات پر تحمل، سنجیدگی اور باہمی احترام کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی گئی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔