• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول 2 روپے 10 پیسے ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی)پٹرول 2 روپے 10 پیسے، ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر 2026 تک پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ،پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ، پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا  ۔

اہم خبریں سے مزید