اسلام آباد( نیوز ر پورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سےٹیلیفون پر گفتگو کی،وزیر اعظم نے سید کاشف عمر کے انتقال پر انکے بیٹے اذہان کاشف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے صومالیہ کے ساحل پر بازیابی کے دوران جاں بحق تینوں پاکستانیوں، سید کاشف عمر، محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ خان، کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت، انکے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور گھر کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔