اسلام آباد (خبر نگار) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ 5اکتوبر کوسماعت کرے گا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کوحتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی اور بشری کی سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مرکزی اپیلوں پر سماعت کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔