• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ معاہدہ، آئندہ ہفتے ہنگامی اجلاس، حوثی حملوں پر غور ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اے پی پی/نیوزڈیسک )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب میں حوثی حملوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی‘یہ اجلاس آئندہ ہفتے ریاض میں ہو گا اور اس میں حوثیوں کے خلاف عسکری کارروائی کے بجائے ان سے سیاسی رابطے پر بات کی جائے گی جبکہ سعودی عرب کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں‘پاکستان نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں اپنی ذمہ داری نبھائی ہے، سعودی عرب کے ساتھ دو معاہدے ہیں جن میں باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید