واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک )ہرمز میں ایک اورٹینکرنشانہ بن گیا‘یمنی فوج نے اعلان کیاہے کہ اس نے دارالحکومت صنعاء میں انتہائی اہم اہداف کو نشانہ بنایاہے جبکہ صعدہ اور تعز میں حوثی جنگجوؤں اور ان کے ٹھکانوں پر بیس فضائی حملے کئے ہیں‘ اے ایف پی کے مطابق تعز میں شدیدلڑائی جاری ہے جس میں 55جنگجو اور 26فوجی مارے گئے ہیں ‘سعودی فوجی اتحاد نے خمیس مشیط کی جانب فائر تین میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے جبکہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے ‘مڈٹرم الیکشن سے پہلے جنگ ختم ہوجائے گی ‘میں یہ یقینی بناؤں گا کہ معاملہ جلد نمٹ جائے ‘ چین کا کہناہے کہ ایران کے پرامن جوہری حق کا احترام کیاجانا چاہئے ‘اقوام متحدہ نے خبردارکیاہے کہ یمن میں غذائی بحران انتہائی تباہ کن صورت اختیار کر سکتا ہے جبکہ فرانسیسی صدرایمانوئیل میخواں نے اعلان کیا ہے کہ جی سیون ممالک چار ماہ کے دوران 100 ملین بیرل تیل جاری کریں گے۔