کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں ریبیز کےعلاج کے 278یونٹس قائم اور اپ گریڈ کردیئےہیں، اس حوالے سے ریفرل سینٹرز فعال ،ریبیز کیسز کیلئے ٹیلی میڈیسن سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈس اسپتال میں ریبیز سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری صحت طاہر سانگی، انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری سمیت دیگر نے شرکت کی۔