فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے چیئرمین میاں فرخ اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لئے زیادہ سرمایہ کاری اور زیادہ ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے اور اس کے لیے صنعتوں کو مسابقتی بنانے اور طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔