کراچی (نیوز ڈیسک) کاکروچ تحریک کا ممبئی میں بڑا احتجاج، نصیر الدین شاہ بھی شریک، انتخابی فہرستوں پر اعتراضات، چیف الیکشن کمشنر استعفے کا مطالبہ، تحریک کو پورے بھارت تک پھیلانے کا اعلان، اداکارہ شبانہ اعظمی اور گلوکار وشال دادلانی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی مظاہرے میں شرکت یا حمایت کی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ممبئی کے شیواجی پارک میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔