• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگورجہ: صوبھو ڈیرو میں باپ نے دونوں ٹانگوں سے معذور 12 سالہ بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا

ہنگورجہ (عبدالمجید بھنبھرو) ہنگورجہ:صوبھو ڈیرو میں باپ نے دونوں ٹانگوں سے معذور 12سالہ بیٹی کاگلادبا کر قتل کرکے نہر میں پھینک دیا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل صوبھوڈیرو کےگاؤں علی بخش جامڑو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے دونوں ٹانگوں سے معذور12 بیٹی اربیلی جامڑو کا گلا دبا کراس کو قتل کردیا بعدازاں اس کو نہر میں پھینک کرفرار ہوگیا ایس ایچ او صوبھوڈیروعبدالجبار میمن کےمطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی کہ ظالم باپ نے اپنی 12 سالہ معذور بیٹی کا گلا دبا کر اس کو قتل کرکےنہر میں پھینکا ہے تو پولیس فوری نہر پر پہنچی اور لاش نہر سے نکال کرگمس اسپتال گمبٹ پہنچائی جہاں مقتول لڑکی کے لاش کی پوسٹ مارٹم کےبعد لاش اس کی ماں کےحوالے کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید