• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت شاہ رکن عالم ؒکے عرس کی تقریبات 17اکتوبر سے شروع ہونگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)حضرت شاہ رکن عالم ؒکے عرس کی تقریبات 17 اکتوبر سے شروع ہوں گی ضلعی انتظامیہ ملتان نے حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 713ویں سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف انتظامات کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں‘ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت عرس مبارک کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زہرہ نور، ایم ڈی پی ایچ اے محمد وسیم، ایم ڈی ستھرا پنجاب عمران منیر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں عرس مبارک کے دوران زائرین کی آمدورفت، رہائش، سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ہدایت کی کہ زائرین کی بہترین مہمان نوازی اور سہولت کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زائرین کے قیام کیلئے 16 سکولوں میں خصوصی انتظامات کیے جائینگے جبکہ سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے جائینگے۔
ملتان سے مزید