• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچر ڈے پر زرعی یونیورسٹی میں کیک کٹنگ تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ٹیچر ڈے پر زرعی یونیورسٹی میں کیک کٹنگ تقریب اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،ایڈمنسٹریشن، فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹ کونسل کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم کے ساتھ کردار اور مستقبل بھی تعمیر کرتا ہے۔ اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور تربیت ہی طلبہ کو کامیابی کی راہ دکھاتی ہے، اس لیے استاد کا احترام ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،تقریب میں طلبہ و طالبات نے اپنے اساتذہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، بعد ازاں وائس چانسلر، فیکلٹی اور طلبہ نے مل کر ٹیچر ڈے کا کیک کاٹا۔
ملتان سے مزید