تہران/صنعاء (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) قطر نے تصدیق کی ہے کہ امریکا ایران مذاکرات اب بھی جاری ہیںجبکہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کاکہناہے کہ امریکا فوجی لڑائی ہار چکاہے اورمعاشی جنگ میںبھی ناکام ہوگا‘دھونس دھمکیوں سے ہرمز کھلے گی نہ ایران پیچھے ہٹے گا‘ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیاہے کہ امریکی یا اسرائیلی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا‘ہتھیاروں کی پیداواری صلاحیت جنگ سے پہلے کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ گئی ہے‘ ادھر بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیج عمان کے قریب بحری جہاز پر حملے میں انڈیا کے12 شہری زخمی ہوئے ہیںجبکہ یمن میں گزشتہ 24 گھنٹوں سےجاری خونریز جھڑپوں کے دوران فوجی اہلکاروں اور حوثی جنگجوؤں سمیت 270سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں‘یمنی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے صوبہ مارب میںایک امدادی ٹرک کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا پاکستانی ڈرائیور جاں بحقہو گیاجبکہ فورسزنے مارب میں حوثیوں کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔حوثیوں نے سعودیہ کے عسیر صوبے میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے ‘سعودی حکام کے مطابق جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچاجبکہ سعودی فوجی اتحاد کے مطابق خمیس مشیط کی جانب داغا گیامیزائل روک کرتباہ کردیاگیا‘علاوہ ازیں شامی صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔