• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہے کہ امریکا ،ایران مذاکرات میں پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، صدرمملکت آصف زرداری نےیو این سیکریٹری جنرل کو عالمی امن کے قیام میں ان کے کردار پر نشان امتیاز سے نوازا ،گوتریس نے صدر اور وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دفتر خارجہ کا دورہ بھی کیا ، نائب وزیر خارجہ و وزیر اعظم اسحاق ڈار نے یو این سیکرٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے باز آئے اور سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات اور بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی سہولت کاری اور قیادت کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں 17 جون کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جنگ بندی ہوئی اور مستقبل میں مذاکرات کیلئے فریم ورک تیار کیا گیا، ہر پاکستانی کو اس اہم کردار پر فخر ہونا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید