• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DI خان میں دہشت گردی کے واقعات، FBR اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ، جنگ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے دو الگ الگ واقعات،ایف بی آر اور پولیس کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے،تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر موجود ایف بی آر اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے، تھانہ شور کوٹ کی حدود میں ہائی وے ٹریفک پولیس کی موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 5خوارج کو ہلاک کردیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس دوران فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کردیا اور 2 زخمی بھی ہوئے، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ودیگر نے کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید