• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران تنازع، افریقا، افغانستان اور پاکستان پر سنگین بوجھ ڈال رہا ہے، ورلڈ بینک

اسلام آباد (مہتاب حیدر) امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (MENAAP) کے خطے پر سنگین معاشی بوجھ ڈال رہا ہے، ورلڈ بینک نے منگل کو کہا ہے۔ورلڈ بینک گروپ کی خطے کے حوالے سے تازہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق، ’’فروری 2026 میں شروع ہونے والا تنازع MENAAP خطے پر مسلسل سنگین معاشی اثرات مرتب کر رہا ہے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق ماضی کے توانائی بحرانوں کے برعکس، جن سے عموماً تیل برآمد کرنے والے ممالک کو فائدہ پہنچتا تھا، آبنائے ہرمز کی بندش نے خلیج کے تیل برآمد کرنے والے ممالک پر سب سے زیادہ معاشی بوجھ عائد کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید