اسلام آباد (اسرار خان)ربیع سیزن کیلئے ارسا نے 22 فیصد پانی کی کمی کی منظوری دے دی؛ ربیع فصلوں کیلئے صوبوں کو 29.183ملین ایکڑ فٹ پانی مختص، آمد 21.268 ملین ایکڑ فٹ متوقع۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آنے والے ربیع سیزن (جو 1 اکتوبر سے 31 مارچ تک جاری رہتا ہے) کے لیے پنجاب اور سندھ میں 22 فیصد آبپاشی کے پانی کی کمی کی پیشگوئی کی ہے۔