نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران نوشہرہ سمیت نوشہرہ بھر کی تاجر برادری نے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اور احتجاج کو یکسر مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور کارکنان عمران خان کے نام پر احتجاج والاٹوپی ڈرامہ بند کریں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر خالد خان آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی لانگ مارچ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کیا،مظاہرے کے شرکاء نے مین جی ٹی روڈ شوبرا چوک میں ٹائر جلا دیئے خالد خان آفریدی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پر گذشتہ 14سالوں سے نااہل مسلط ہیں کیونکہ ان کی آئے روز کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے شہر بھر کی سڑکیں ویران اور بازاریں سنسان ہوجاتے ہیں ایسے میں تاجر برادری کا کاروبار نہ صرف مفلوج بلکہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اگر ان کو اتنا ہی عشق عمران میں حد سے گزر جانے کا شوق ہے تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پوری خیبرپختونخوا حکومت راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے سامنے پڑاؤ ڈال کر غیر معینہ مدت تک دھرنے دیں ۔