اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت فرضی یا جعلی ٹیکس انوائس جاری کرنے والے رجسٹرڈ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انوائس کی مالیت کے برابر جرمانہ عائد اور ان کا نام و رجسٹریشن نمبر عوامی طور پر قابل رسائی رجسٹر میں شامل کیا جائے گا، ان پٹ ٹیکس کریڈٹ بھی ناقابل قبول قرار دیا جائے گا۔ قانون کے مطابق نوٹس اور سماعت کے بعد ثابت ہونے کی صورت میں جعلی یا فرضی انوائس جاری کرنے والے شخص کو انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔