• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ ترسیلات سے استحکام ملا، طویل مدتی ترقی کیلئے انحصار کافی نہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریکارڈ ترسیلات سے استحکام ملا، طویل مدتی ترقی کیلئے انحصار کافی نہیں،ترسیلات سے ذخائر مضبوط، موڈیز نے درجہ بندی بی تھری کردی، آئی سی ایم اے رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق طویل المدتی معاشی مضبوطی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات پر انحصار کافی نہیں ہوگا،پاکستان کی مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 41.59 ارب ڈالر کی ترسیلات زر نے ملکی معیشت کو بیرونی دباؤ سے نمٹنے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں موڈیز نے پاکستان کی خودمختار قرضہ درجہ بندی کو Caa1 سے بڑھا کر B3 کردیا، تاہم اصل چیلنج ریکارڈ ترسیلات زر کا حصول نہیں بلکہ اس استحکام کو پائیدار معاشی ترقی میں تبدیل کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید