اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئینی و قانونی اقدامات سے قبل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ امتیاز عطا کرنے کی تقریب کے بعد ہوئی۔