• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ اے کے تمام جاری منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر/ رانا غلام قادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ایچ اے کے تمام جاری منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا، آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے،وزیر اعظم کی نومنتخب کونسل ارکان کو مبارکباد، وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایل او سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرینگے۔موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے بھرپور عوامی آگہی مہم چلائی جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام جاری منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور قومی شاہراہوں، موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کی تعمیر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کرانے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید