کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ نے ٹیکنالوجی دور میں جغرافیہ کی طاقت پھر ثابت کردی۔ اہم تجارتی و توانائی گزرگاہ میں رکاوٹ سے عالمی معیشت متاثر،عالمگیریت اور ٹیکنالوجی کے باوجود فاصلے کی اہمیت برقرار،نقشے پر موجود اہم مقامات اب بھی عالمی معیشت کو متاثر کرتے ہیں،توانائی قیمتوں، شرح سود و صنعتی پیداوار پر دباؤ بڑھ گیا ۔نیویارک ٹائمز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ اور خلیج فارس میں ایک اہم تجارتی و توانائی راستے کی رکاوٹ نے ثابت کردیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور عالمگیریت کے باوجود جغرافیہ کی طاقت ختم نہیں ہوئی۔