• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سیہون (نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور معاملات کو مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے انتخابی حلقے بھان سعید آباد کے دورے میں کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہاں مختلف شخصیات کے انتقال پر تعزیت کی اورعلاقہ مکینوں کی شکایات سنیں۔ انہوں نے گاؤں مناہیوں میں اپنےدوست شمن راہپوٹو سے انکے کزن عثمان راہپوٹو کے انتقال پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا، ویہڑ شریف میں پیر آف ویہڑ شریف شفیق احمد ویہڑائی سے ان کے ماموں کے انتقال پر، ٹلٹی میں ایڈووکیٹ عبدالسلام راہپوٹو سے ان کے بھائی عبدالحمید راہپوٹو کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔
اہم خبریں سے مزید