کراچی (ثاقب صغیر)احسن آباد میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے میاں ، بیوی اور 3بچوں کی لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ 16 روز بعد بھیدرج نہ ہوا۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ کیمیائی تجزئیے کی رپورٹس تاحال نہیں آئی ہیں۔رپورٹس آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کیمیائی تجزئیے کے لئے حاصل کئے گئے سیمپلز بھی تاخیر سے لیب بھیجے گئے تھے کیونکہ لیب نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بغیر سیمپل لینے سے انکار کر دیا تھا۔