• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کراچی، انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں ملوث خاتون مسافر آف لوڈ

کراچی ( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے شبہ میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات جانے والی خاتون مسافر ایمان کو آف لوڈ کردیا۔مسافر پاکستانی پاسپورٹ اور متحدہ عرب امارات کے ویزا پر سفر کر رہی تھی۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور تفصیلی انٹرویو کے لئے متعلقہ افسران کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس سے سفر کے مقصد، انتظامات، مالی وسائل اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ دوران انٹرویو مسافر کے بیان سے اس کے سفر کا مقصد مبینہ طور پر جنسی استحصال سے منسلک ہونے کے شواہد سامنے آئے۔مسافر کے مطابق اس سے قبل بھی دبئی میں مقیم حیدر نامی شخص نے اسے متحدہ عرب امارات بھیجا تھا جہاں اس کے لئے رہائش اور ایک کلب میں ڈانسر کے طور پر کام کا انتظام کیا گیا۔مسافر نے بتایا کہ مذکورہ شخص اس کی آمدن کا 50 فیصد وصول کرتا تھا۔مسافر نے مزید انکشاف کیا کہ موجودہ سفر کے لئے بھی مذکورہ شخص نے سفری انتظامات کئے تھے۔ اس کے موبائل فون سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق مبینہ ایجنٹ نے ایئرپورٹ پر اس کی نگرانی اور رہنمائی کے لئے دیگر افراد کو بھی متحرک کیا تھا۔ مسافر کی نشاندہی پر متعلقہ افراد کی تلاش کی گئی تاہم وہ موقع پر موجود نہیں ملے۔

اہم خبریں سے مزید