ملتان( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے شہزاد د کی موٹرسائیکل بستی ملوک کے علاقے شفیق کے جانور سٹی شجاع آباد کے علاقے علی عزیز کا موبائل راجہ رام کے علاقے منظور کا موٹرسائیکل وغیرہ صدر صدر شجاع آباد سے کے علاقے نصیر کی بھیڑیں نور محمد کی نقدی دیگر سامان تھانہ بی زیڈ کے علاقے کنور کی نقدی 60ہزار بی زید کے علاقے وحید کی ایل ای ڈی صدر کے علاقے اجمل کا موبائل اکمل کی لائٹس شاہ رکن عالم کے علاقے احمد نواز کا تھانہ صدر کےعلاقے شفقت کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے نور انجم کی موٹرسائیکلیں تھانہ صدر کے علاقے اشرف قطب پور کے علاقے ناظم حسین کے موبائل فونز چوری ہوگئے جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے وحید کی والدہ سے دو نامعلوم مسلح ملزمان کانوں سے بالیاں اور دیگر زیورات اتار کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔