• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آر پی او عثمان اکرم گوندل نے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ایس پی صدر نعمان ظفر کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ر پی او ملتاناس موقع پر آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔افسران نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین، کھلاڑیوں اور دیگر افراد کے تحفظ کے لیے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی مکمل الرٹ اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں۔
ملتان سے مزید