کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گل پلازہ آتشزدگی کیس میں دکانداروں کی درخواست منظور کرلی،دکانداروں کی 164 کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، تنویر پاستا اور دیگر ملزمان ،تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک بھی عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے دکانداروں کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 161کا بیان قلمبند ہوچکا ہے 164کی ضرورت نہیں۔