• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اپنے شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامات نہیں کئے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وفد کے ہمراہ صومالی قزاقوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے منوڑا کے رہائشی رفیع اللہ کے گھر جا کر ان کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا،منعم ظفر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رفیع اللہ کی شہادت انتہائی افسوسناک اور پوری قوم کے لیے ایک سانحہ ہے، حکومت نے اپنے شہریوں کی بروقت بازیابی اور ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کئے، حکومت کو اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرنا چاہیے، حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ سمندر میں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرتی،منعم ظفر خان نے کہا کہ رفیع اللہ جیسے ہزاروں پاکستانی شہری اپنے خاندانوں کے لیے روزگار کے سلسلے میں سمندر کا سفر کرتے ہیں،کسی بھی پاکستانی شہری کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جا سکتا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید