کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہےکہ ترقی یافتہ تہذیبوں اور معاشروں میں سب سے کلیدی کرداراساتذہ کا ہی رہا ہے ،انہوں نے خطے خصوصاً ایران، فلسطین و لبنان اور غزہ کے مظلوموں ،اساتذہ ، طلباء ، کم سن بچوں اور بزرگ شہریوں کو صہیونی ناجائزدہشت گرد ریاست ظلم کا نشانہ بنارہی ہے اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔