• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میں گیدڑ اور سوروں کی موجودگی ، عوام میں خوف وہراس

پشاور (سٹاف رپورٹر) پشاور کے علاقے حیات آباد میں سوروں اور گیدڑوں کی موجودگی سے رات کے اوقات میں پیدل سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں شہریوں پر حملوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔حیات قومی جرگے کے جنرل سیکرٹری سراج الحق یوسف زئی کے مطابق پہلے سور حیات اباد کے مختلف علاقوں میں موجود تھے اب مختلف علاقوں میں درجنوں کی تعداد میں گیدڑ نکل آئے ہیں جس کے باعث شہریوں کیلئے پیدل سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے، حیات آباد کے شہریوں نے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید