• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ توانائی میں براہ راست ای کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے احکامات

پشاور(جنگ نیوز) محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اورعوامی مسائل کے فوری حل کیGood Governance Road Mapکی جاری پالیسی کے تحت ساتویں آن لائن (براہ راست )ای کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدکی زیرصدارت براہ راست ای کھلی کچہری میں محکمے کے جملہ افسران سمیت محکمے کے ذیلی اداروں ُPEDO،KPآئل اینڈ گیس کمپنی،الیکٹرک انسپکٹریٹ اورKPٹرانسمیشن اینڈگرڈسسٹم کمپنی کے سربراہان اورپراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔
پشاور سے مزید