پشاور (جنگ نیوز) خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (KPTMA) کے سالانہ جنرل اجلاس اور 2026-27کے انتخابات کے پی ٹی ایم اے ہاؤس، تہکال پایان پشاور میں منعقد ہوئے، جس میں ملز ممبر کی رضامندی سے سکندر کلی خان خٹک کو متفقہ چیئرمین جبکہ ایسوسی ایشن کے سبکدوش چیئرمین بیرسٹر اسد سیف اللہ خان کو دوبارہ وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں صنعت کی بندش اور پیداواری صلاحیت میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔