• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا بوائز ہائی سکول کچلاک کا دورہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کچلاک کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سکول کے مختلف شعبوں، کلاس رومز اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان سے تعلیمی سرگرمیوں، درپیش مسائل اور سکول میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے گفتگو کیانہوں نے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور تعلیمی معیار، تدریسی امور اور طلبہ کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی انہوں نے کہا کہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید