کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دو مسودہ قوانین منظور ، ایک مسودہ قانون قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سلیم کھوسہ نے وزیر داخلہ کی جانب سے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 بلوچستان ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ 2026 مسودہ قانون نمبر 11 مصدرہ 2026 اور بلوچستان سٹیزن فیسیلی ٹیشین اینڈ گڈ گورنس کا مسودہ قانون مصدر2026مسودہ قانون نمبر 17 مصدرہ 2026 ایوان میں پیش کیے جنہیں ایوان نے منظور کرلیا ۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے بلوچستان کیڈٹ کالجز کا (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2026ء(مسودہ قانون نمبر 22 مصدرہ 2026 پیش کیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی رولنگ دی ۔