کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے خاتون سمیت 49 افراد کو گرفتار کرکے بحالی سینٹر منتقل کردیاپولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی نگرانی میں ایس پی سٹی ڈویژن آصف غفور، ایس پی قائد آباد ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکاروں نے عوامی شکایات پر کارروائی کی اس دوران نشے کے عادی افراد کی جھونپڑیوں، پناہ گاہوں اور ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔