• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں روف سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون,کوٹ لکھپت میں عنصر سے 3 لاکھ اور موبائل فون، شاہدرہ میں ظہیر سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں فیصل سے 3 لاکھ اور موبائل فون، گلشن راوی میں مستقیم سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،گلبرگ میں ساجد سے 4لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کوٹ لکھپت اور لوئر مال سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاؤن اور گجر پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید