• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ، مصری شاہ اور گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر والوں سے بچھڑنے والے تین بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیاتفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سالہ دائم کو تلاش کر لیا۔ بچہ کم عمری کے باعث ابھی صحیح طرح بولنے کے قابل نہیں تھا۔ دوسری کارروائی میں گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے 12 سالہ تیماردار لڑکے کو تلاش کیا، جو راستہ بھٹک جانے کے باعث لاپتہ ہو گیا تھا اسی طرح مصری شاہ پولیس نے چھ سالہ علی حسن کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔
لاہور سے مزید