• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناواں، کھیتوں سے نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد

لاہور( کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں نت گاؤں میں کھیتوں سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکھٹے کئے اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنانےکے بعد گلہ کاٹ کر قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔
لاہور سے مزید