• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایل ڈی اے، 2026 کی تیسری نیلامی آج ایکسپوسنٹر جوہر ٹاؤن میں ہوگی

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرسال2026کی تیسری نیلامی مورخہ 3نومبربروزمنگل دن10بجے ایکسپوسنٹرجوہرٹاون لاہور میں ہوگی۔اس نیلام عام میں مختلف رہائشی سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹس، پبلک یوٹیلٹی سائٹس، ایجوکیشن /ہسپتال سائٹس، مارکی سائٹس، ریسٹورنٹ سائٹ اور پٹرول پمپ سائٹس رکھی جائیں گی۔اس نیلام عام میں جوہرٹاون،جوبلی ٹاون،ایل ڈی اے ایونیو ون، علامہ اقبال ٹاون،تاج پورہ،سبزہ زار،مصطفی ٹاون،ایل ڈی اے سٹی،قائد اعظم ٹاون ، گجرپورہ میں واقع کمرشل پلاٹس اور جوبلی ٹاؤن ،جوہرٹاون،ایل ڈی اے سٹی،ایل ڈی اے انکلیو اور تاج پورہ میں واقع رہائشی پلاٹس رکھے جائیں گے۔
لاہور سے مزید