• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق تھانہ کاہنہ کی حدود میں ملزمان ایک شہری کا پرس، قیمتی سامان اور دیگر اشیا چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے پرس میں موجود اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے خریداری شروع کر دی شکایت ملنے پر سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ افسر نے ملزمان کی تلاش شروع کی اور جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمروں کی مدد سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگا لیا۔ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کرکے متعلقہ پولیس کو فراہم کی گئیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور سے مزید