• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرتھرائٹس کا عالمی دن، شیخ زاید ہسپتال میں آگاہی واک، تعلیمی سیشن کا انعقاد

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں آرتھرائٹس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک اور مختصر تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سرگرمی کا اہتمام شعبہ ریمیٹولوجی اینڈ امیونولوجی اور شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد جوڑوں کے امراض کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔آگاہی واک کا آغاز ہسپتال کے مرکزی داخلی دروازے سے ہوا، جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں، چیئرپرسن و ڈین، شیخ زاید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ؛ ڈاکٹر محمد حاطف اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، شیخ زاید ہسپتال لاہور؛ پروفیسر نسرین احسان، ڈپٹی ڈین؛ پروفیسر ڈاکٹر افلاک رشید، سربراہ شعبہ ریمیٹولوجی اینڈ امیونولوجی؛ اور پروفیسر ڈاکٹر سید واصف علی شاہ، سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری نے کی۔ واک میں فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، ڈاکٹرز، نرسز اور ہسپتال کے دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی۔آگاہی واک کے بعد محمود آڈیٹوریم میں ایک تعلیمی سیشن منعقد ہوا، جس میں ماہرین نے آرتھرائٹس کی مختلف اقسام، اس کی علامات اور بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ماہرین نے کہا کہ آرتھرائٹس کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج بیماری کی پیچیدگیوں سے بچاؤ اور جوڑوں کی فعالیت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید