لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال 5934 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف 5880 مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے 123 رائفلیں، 49 کلاشنکوفیں، 145 گنیں، 5 ہزار سے زائد پستول اور 217ریوالور برآمد کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔