لاہور(خبرنگار) منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے شہر کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کیا اور شاہراہوں، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر جاری ہارٹیکلچر سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ایم ڈی نے خیابانِ جناح، خیابانِ فردوسی، سدرن بائی پاس، نیو پنجاب یونیورسٹی روڈ، فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ، برکت روڈ مین بلیوارڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی چوک اور گلبرگ کمرشل نرسری سے ملحقہ فلاور شاپ کا دورہ کیا مینجنگ ڈائریکٹر نے گرین بیلٹس پر فلاور بیڈز، شجرکاری اور دیگر ہارٹیکلچر سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے کہا کہ لاہور کو سرسبز، خوبصورت اور دلکش بنانا ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کا بنیادی ہدف ہے۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور ہریالی کو فروغ دینے کے لیے مختلف شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر ہارٹیکلچر سرگرمیاں جاری ہیں۔