• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی نظام میں نقل اور بوٹی مافیا کے لیے کوئی گنجائش نہیں، کنٹرولر امتحانات

لاہور(خبرنگار) تعلیمی بورڈلاہور کے زیرِ اہتمام جاری میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026ء کے سلسلے میں ریاضی کے پرچے کے دوران امتحانی مراکز کی سخت نگرانی کی گئی۔ کنٹرولر امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے، جن کے دوران مجموعی طور پر پانچ امیدواروں کے بارے میں مبینہ طور پر نقل میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول فار بوائز، ننگل سادھا، مریدکے، ضلع شیخوپورہ میں محمد حسیب اور محمد علی گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول، شیخوپورہ میں محسن گورنمنٹ گرو نانک ہائی سیکنڈری اسکول فار بوائز، ننکانہ صاحب میں عبدالرحمان ، جبکہ گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی اسکول فار بوائز، ننکانہ صاحب میں حماد وٹونقل میں ملوث ہونے کی اطلاع ہےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور بورڈ شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی امتحانات کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی نظام میں نقل اور بوٹی مافیا کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔
لاہور سے مزید