لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے8فوڈ یونٹس کی چیکنگ کرکے6یونٹ بند کردیا جبکہ 3کو 4لاکھ جرمانہ عائد کردیا اور500کلو چکن کٹس، تھائی پیس، لیگ اور مکس گوشت تلف کردیا. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ سمن آباد، اقبال ٹاؤن اور مرغزار میں ڈیری یونٹس، علی ٹاؤن میں معروف کیش اینڈ کیری کو بھی بند کردیا، رائیونڈ روڈ پر واقع کولڈ سٹور اور نشتر میں معروف بیکری کو بھاری جرمانے عائد کردیا، کولڈ سٹور میں زائد المیعاد چکن، مچھلی، جھینگے، قیمہ اور پنیر موجود تھی، تازہ گوشت کے ساتھ زائد المیعاد چکن بھی سٹور کیا گیا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت ایکشن ہوگا، عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی گنجائش نہیں۔