لاہور( شوبز رپورٹر ) جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سے محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ بلوچستان کے سیکرٹری سیدال خان لونی نے ملاقات کی۔جس میں پاکستان اورجاپان کے دوطرفہ تعلقات کا فروغ،تجارت ، سرمایہ کاری ، موسمیاتی تبدیلی، توانائی،انفار میشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) ، ٹیکنیکل ایجو کیشن ،پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے ،مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، سائبر سیکورٹی اورصحت کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں مائننگ کا شعبہ صوبے کی معاشی ترقی کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، معدنی وسائل کی بہتر منصوبہ بندی، جدید طریقہ ہائے کار کے فروغ اور متعلقہ شعبوں کے درمیان تعاون کو وسعت دیکر اس شعبے کی استعداد سے زیادہ موثر انداز میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔سیکرٹری محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ بلوچستان سیدال خان لونی جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کو اپنے والد محترم عبدالعزیز خان لونی کی (برٹش بلوچستان) کے نام سے مشہور کتاب پیش کی۔