• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایم ٹی کی طالبات نے ڈی این اے ٹیسٹ کا سستا اور معیاری طریقہ دریافت کر لیا

لاہور (نیوزرپورٹر ) یو ایم ٹی کی طالبات نے ڈی این اے ٹیسٹنگ سستی اور معیاری بنانے کا طریقہ دریافت کر لیا، حکومت پنجاب کی طرف سے 10 لاکھ روپے انعام ، نئے طریقے پر مزید پیش رفت کے لیے طالبات کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ساتھ اٹیچ کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کے تحت منعقدہ یوتھ انوویشن مقابلے میں 51 جامعات کے 154 تخلیقی منصوبے پیش کیے گئے ۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔شعبہ لائف سائنسز کی طالبات فاطمہ اظہر اور اریحہ اکبر نے کم لاگت میں زیادہ معیاری ڈی این اے ٹیسٹنگ کرنے کے لیے جدید اور قابلِ عمل طریقہ دریافت کیا ۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں طالبات کا تیار کردہ طریقہ پیش کیا گیا، جس کے بعد اسے عملی شکل دینے کے لیے حکومتی سطح پر پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ پیش رفت طالبات کی تحقیقی کاوش کو عملی میدان میں لانے کی جانب اہم قدم ہے۔
لاہور سے مزید